بحر?ن: ب?ارت ?? ت?ار ?رد? م?گ? نو?لز ?? درآمد پر پابند?

174

بحرین کی حکومت نے بھارت کے تیار کردہ میگی نوڈلز کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

  بحرین کی وزارت صحت کے حوالہ سے گلف ڈیلی نیوز رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی حکومت نے بھارت میں تیار ہونے والے میگی نوڈلز کو مضر صحت ہونے کی وجہ سے ملک میں درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں تیار ہونے والی نوڈلز میں لیڈ کی مقدار قانونی سطح سے زائد ہونے کی وجہ سے یہ صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ پرائمری کیئر اینڈ پبلک ہیلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری مریم ال جلامہ نے کہا کہ وزارت نے ملک کے ایئر پورٹس اور بندرگاہوں پر نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ بھارت کی تیار کردہ نوڈلز ملک میں داخل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے انسپکٹر مقامی دکانوں سے بھارتی نوڈلز اٹھانے کیلئے فوری کارروائی کر رہے ہیں۔