گلگت بلتستان ال??شن ،پولنگ ?ا وقت ختم، وو?و? ?? گنت? شروع

246

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئےصبح آٹھ بجے سے جاری  ووٹنگ کا وقت 4بجےمکمل ہوگیا۔مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جب کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل گلگت بلتستان کو سات اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان اضلاع میں استور ، دیامر ، گانچھے ، غذر ، گلگت ، ہنزہ نگر اورا سکردو شامل ہیں ۔

دو ہزار نو میں ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے شمالی علاقہ جات یعنی گلگت بلتستان کو صوبائی طرز حکومت کے تحت جزوی طور پر اختیارات منتقل کیے گئے ۔

آرڈیننس کے تحت گلگت بلتستان اسمبلی میں 24 نشستیں قائم کی گئیں جن کا سربراہ وزیر اعلیٰ کو مقرر کیا گیا ، ساتھ ہی گورنر کا عہدہ بھی قائم کیا گیا ۔ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔

آج ہونے والے الیکشن میں کل 271 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 124 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات لڑیں گے ۔

گلگت بلتستان میں آج ہونے والے الیکشن میں چھ لاکھ 18 ہزار کے قریب ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر ینگے جن میں 3 لاکھ 29 ہزار مرد اور 2 لاکھ 88 ہزار خواتین ووٹر ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق1 ہزار 151 پولنگ اسٹیشن قا ئم کئے گئے ہیں جن میں 282 حساس ترین اور 269 انتہائی حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں ۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات فوجی افسران کو مجسٹریٹ کا اختیار دیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان تحریک

انصاف، مجلس وحدت مسلمین، آل پاکستان مسلم لیگ ، جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر آزاد جماعتیں حصہ لے رہی ہیں ۔