جنوب? ?ور?ا ، مرس وائرس س? ?لا?ت?? 6 ?وگئ?

202

سیئول: مشرق وسطی کے ریسپریٹری سنڈروم نامی وائرس نے جنوبی کوریا میں خوف کی فضاء قائم کردی ہے وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد6 ہوگئی ہیں ۔

وزارت صحت کے مطابق وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 87 تک جا پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اس وائرس سے متاثرہ ملکوں میں جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر آگیا ہے اس سے پہلے سعودی عرب میں اس کی تعداد سینکڑوں تک جاپہنچی تھی ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی اسپتال میں مرس وائرس کی وجہ سے اسی سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد مذکورہ وائرس کے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی ہیں ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لئے حکام نے تقریبا 2000 اسکولوں کو بند کردیا ہے اور ہاسٹل میں مقیم طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں اسکول کھلنے کی اطلاع ان کو بذریعہ فون کردی جائے گی ۔

اس سے پہلے ملائیشن حکومت نے اپنے شہریوں کو خبرادر کیا ہے کہ وہ سنگاپور اور جنوبی کوریا کا سفر نہ کریں اور اپنے تمام اسکول کےمطالعاتی دوروں کو منسوخ کردیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے ۔