سوئٹزرلینڈ کے واورینکا نے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم کے فائنل میں شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینٹس کا ٹائٹل جیت لیا۔
سال2014 میں آسٹریلین اوپن جیتنے والے وورنکانے اتوار کو عالمی نمبر ایک جوکووچ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-6, 6-4, 6-3, 6-4 سے شکست دیتے ہوئے اپنے کیرئیر کا دوسرا بڑا ٹائٹل جیت لیا۔
اپنا دوسرا گرینڈ سلام فائنل کھیلنے والے تیس سالہ وورنکا پچھلے 25 سالوں میں فرنچ ٹائٹل جیتنے والے سب سے زائد عمر کھلاڑی ہیں۔
شکست کے باوجود تقسیم انعامات کی تقریب میں جوکووچ کا استقبال ایک چیمپئن کی طرح کیا گیا، جس پر سربین کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔