وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد پنجاب کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔
پنجاب کا بجٹ 12 جون دوپہر دو بجے پیش کیا جائے گاجس کا نوٹیفکیشن جارکردیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب کےبجٹ کا کل حجم 1350ارب رپے ہوگا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی7.5 فیصد اضافہ کیاجائےگا جب کہ تعلیم کیلیے57 ارب اورصحت کیلیے45 ارب رکھے جائیں گے۔ سڑکوں اور پلوں کیلیے51 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ گیس اور کوئلے سے7شہروں میں بجلی پیدا کرنے کےمنصوبے شروع کیےجارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم،اپناروزگاراسکیم،دانش اسکولز، رنگ روڈ منصوبے جاری رہیں گے۔اسی طرح :ملتان میٹروبس،لاہوراورنج ٹرین منصوبوں کیلیےبھی رقم مختص کی جائےگی۔