روس اور قطر ورل? ?پ ?? م?زبان? س? محروم ?و س?ت? ???،ف?فا ح?ام

228

فٹ بال کھیل کے نگران بین الاقوامی ادارے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ اگر روس اور قطر پر ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے سلسلے میں رشوت دینے کا الزام ثابت ہو گیا تو وہ اِس اعزاز سے محروم ہو سکتے ہیں۔

 یہ بات سوئٹزر لینڈ کے ایک اخبار کو فیفا کی آڈٹ اور کمپلائنس کمیٹی کے سربراہ ڈومینیکو اسکلا نے بتائی ہے۔

اسکالا نے کہا کہ ابھی تک اِس سلسلے میں قوی شواہد فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ فٹ بال کھیل کا نگران ادارہ اِس وقت کرپشن کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور امریکی تفتیشی اداروں کی درخواست پر بعض ملکوں میں کم از کم 14 حاضر اور سابق سینیئر اہلکاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔