روبو?? مقابل? جنوب? ?ور?ا ?? نام

246

امریکا میں ہونے والے ڈراپا روبوٹک مقابلے میں جنوبی کوریا کے روبوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیلنج جیت لیا۔

کیلیفورنیا کے علاقے پانوما میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جنوبی کوریا کے انسان نما ربوٹ نے مقابلے میں شریک 22 ربوٹس کو شکست دے کر 20 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ربوٹک ٹیم کھیسٹ نے یہ تمام اہداف سب سے پہلے یعنی 44 منٹ اور 28 سیکنڈ میں پورا کر لیے۔

روبوٹس کو خود گاڑی سے اترنے، خود سے دروازہ کھولنے، دیوار میں سوارخ کرنے اور ملبے پر سےگزرنے جیسے اہداف بھی دیے گئے۔