جاپان، پ?ل? س? ما?? ?? دوران اقتصاد? شرح نمو توقع س? ز?اد?

222

جاپان نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو توقع سے زیادہ رہی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح نمو عارضی بھی ہو سکتی ہے۔

 کابینہ آفس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں پچھلی سہ ماہی کی نسبت ایک فیصد جبکہ 2014ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

قبل از وقت اندازوں کے مطابق اقتصادی شرح نمو 0.6 فیصد متوقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اعدادو شمار معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے تاہم گھروں کی قیمتوں میں کمی کی صورتحال رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے باوجود لوگوں کو مارکیٹ میں زیادہ خریداری بارے رغبت پیدا نہیں ہو سکی جس کی وجہ پچھلے سال کیا گیا سیلز ٹیکس اضافہ ہے۔