پا?ستان ?? مع?شت ترق? ?? را? پر گامزن ??، احسن اقبال

219

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ حکومت نے امن واستحکام پر خصوصی توجہ دی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی جس میں انھوں نے کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے جب حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اس وقت پاکستان کی معیشت بحران کا شکار تھی اور عالمی سرمایہ داروں کا اعتماد پاکستان پر سے اٹھ چکا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اب  حالات اس کے برعکس ہے حکومت نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دیا ہے اور اب پاکستانی معیشت کا جہاز ٹیک آف کے لئے رن وے پر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ہی کراچی میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کم ہوئی اور دہشتگردی کیخلاف سیاسی وعسکری ادارے، سول سوسائٹی اورمیڈیا یکجا ہوئے۔