من?? ب?اؤالد?ن:ا?ن ا? 108 ?ا ضمن? انتخاب ، مسلم ل?گ ن آگ?

227

منڈی بہاوالدین کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ ابھی تک 52 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممتاز تارڑ 25 ہزار 602 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے محمد طارق تارڑ 8 ہزار 859 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کی نااہلی پر خالی ہونے والی نشست پر آج منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب کے ووٹوں کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ جبکہ پولنگ کے عملے کی طرف سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ جسارت کو موصول ہونے والے 52 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ 25 ہزار 602 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے محمد طارق تارڑ 8  ہزار 859 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے آصف بشیر 3 ہزار 585 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ حلقے میں اس وقت 11 امیدوار مدمقابل ہیں ۔