?ل س? ?وئ?? س? زا?دان ت? ر?لو? سروس شروع ?و گ? ، سعد رف?ق

157

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ریلوے خطے کی بہترین آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کل سے کوئٹہ زاہدان ریلوے سروس شروع ہو رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا پاکستان ریلوے میں ابھی تک غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئی ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں چینی سرمایہ کاری سے بہتری آئی گی ۔ اس وقت پاکستان ریلوے کی سمت درست ہے اور آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے اور مزید بحالی کے لئے موثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ریلوے خطے کی بہترین ریلوے ہوگی، پاکستان ریلوے میں چینی سرمایہ کاری سے بہتری آئےگی۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کل سے کوئٹہ سے زاہدان تک ریلوے سروس شروع کی جا رہی ہے ، پاکستان سے ریلوے کے ذریعے چاور اور دیگر مصنوعات ایران جائیں گی جبکہ ایران سے مال بردار گاڑی میں سلفر،کوئلہ آئے گا۔ ان کا کہنا تھا مال بردار گاڑی کے ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے ملازمین کو خصوصی الاؤئنس دیئے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا گرین لائن کی کامیابی کے بعد ہمارے حوصلے بڑھے ہیں ، ہر طبقے کے مسافر کیلئے پاکستان ریلوے سہولیات مہیا کر رہا ہے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا پہلی بار برسوں کے بعد ریلوے خسارہ کم ہونا شروع ہواہے ۔