ر?اض:خوات?ن ملازم?ن ن? ر??ن?پرملبوسات ??90 د?ان?? بند ?روا د? گئ??، ذرائع

203

سعودی دارالحکومت ریاض میں خواتین ملازمین نہ رکھنے والی عروسی ملبوسات کی90 دکانیں بند کروا دی گئیں ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت تجارت و صنعت نے دارالحکومت کے ایک مقبول عام شاپنگ مال میں چھاپے مارے اور سعودی شوریٰ کونسل کی قرارداد نمبر 120 کی خلاف ورزی کرنے والی دکان داروں کے بارے میں وزارت محنت کو مطلع کیا جس پر وزارت محنت کے اہلکاروں نے ان دکانوں پر سیکورٹی فورسز کی مدد سے چھاپے مارے اور دکانوں میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کی سہولت کیلئے خواتین ملازمین نہ رکھنے پر کارروائی کی۔

وزارت محنت کے اعلی افسر عبداللہ الاولیان کا کہنا ہے کہ وزارت سعودی خواتین کی زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کو یقینی بنانے اور خواتین گاہکوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ سعودی سول امور کی وزارت کے مطابق سماجی عوامل کے باعث سعودی خواتین زیادہ تر تعلیمی شعبہ میں ملازمت کو ترجیح دیتی ہیں۔