بھرپور ورزش صحت کی بہتری کے ساتھ آمدنی میں اضافہ کا بھی باعث ہے۔ کلیو لینڈ سٹیٹ یونیورسٹی کے ویسیلوس ڈی کوسٹیاس کے مطابق ایک ہفتہ میں کم از کم تین بار بھرپور ورزش اعلی آمدن سے منسلک ہے۔ ویسیلوس ڈی کوسٹیاس کا کہنا ہے کہ بھرپور ورزش ذہنی صلاحیت، نفسیاتی صلاحیت اور توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔
کلیو لینڈ سٹیٹ یونیورسٹی کے ویسیلوس ڈی کوسٹیاس نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ میں کم از کم 3 بار تھکا دینے والی ورزش کرنے والے مردوںکی آمدنی دوسرے لوگوں کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔