برما م?? قتل عام ?? ذر?ع? مسلمانو? ?? نسل ?ش? غ?رانسان? فعل ??، ل?اقت بلوچ

215

جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے ذریعے نسل کشی غیرانسانی فعل ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں فیصل چوک اور پریس کلب کے باہرجماعت اسلامی اور عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے ذریعے نسل کشی غیرانسانی فعل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی انسانیت پر ظلم کی انتہا ہے لیکن اقوام متحدہ،عالم اسلام اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ طویل پراسراراور مجرمانہ خاموشی کے بعدحکومت پاکستان کا میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بیدار ہونا خوش آئند ہے۔ ترکی ،پاکستان،ملائیشیا،سعودی عرب،انڈونیشیا اور بنگلہ دیش متحد ہو کر میانمار کے مسلمانوں کی وطن سے بے دخل اور نسل کشی کا سلسلہ رکوائیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بدھ مذہب کے پیشواء دلائی لامہ اور میانمار کی اپوزیشن لیڈرسنگ سرچی عمومی طور پر انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، میانمار کے مسلمانوں کے بدھ بھگشوﺅں کے ہاتھوں قتل عام پر ان کی خاموشی غیر جمہوری رویہ ہے۔ بدھ مذہب اور اسلام کے پیروکاروں کے مابین کبھی بھی دشمنی کے تعلقات نہیں تھے۔عالمی قیاد ت بے گناہ انسانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے فوری اقدامات کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان نے بروقت اپنے اقدام سے دنیا بھر کو متوجہ کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 14جون کو اسلام آبادمیں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں تمام جماعتوں اور پاکستان میں اقلیتوں کا مشترکہ احتجاجی پروگرام ہو گا۔ پاکستان کے عوام میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔