ب?ارت: گر?ن پ?س ?? ر?ن ?و ب?ارت م?? داخل ?ون? س? رو? د?ا گ?ا

231

بھارت نے گرین پیس کے متحرک کار کن کو بھارت میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

گرین پیس نے کہاکہ بھارت نے درست ویزا ہونے کے باوجود اس کے اہم عہدیداروں کو بھارت میں داخلے سے روک دیا۔ انہوں نے بھارتی اقدام کو گروپ کےخلاف تازہ معاندانہ کارروائی قرار دیا۔ کیمپین گروپ نے کہاکہ ایرون بلاک گرے ایک اجلاس کے سلسلے میں بھارت آ رہا تھا کہ نئی دہلی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائی اسے روک لیا اور اسے کوالالمپور جانےوالی پرواز پر بٹھا کر ملائیشیا روانہ کر دیا۔

گروپ نے بیان میں کہا کہ ایرون کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا گیا اور ملائیشیا کے دارالحکومت میں اترنے کے بعد اسے پاسپورٹ واپس کیا گیا۔ گرین پیس انڈیا کی پروگرام ڈائریکٹر دیویا راگھونندن نے کہاکہ ہماری ساتھی کو دردست ویزا ہونے کے باوجود بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور اس کی کوئی وجوہ بھی نہیں بتائی گئی۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان دھاتوالیہ نے کہاکہ ذرائع ابلاغ میں رپورٹ آنے کے بعد حکام معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی حکام نے رواں سال جنوری میں گرین پیس کی اعلیٰ عہدیدار کو دہلی چھوڑنے سے روکنے کے بعد اس کا نام مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل کر دیا۔ گرین پیس نے بھارتی حکومت پر تنظیم کےخلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلانے کا الزام لگایا ہے۔